تازہ تر ین

قومی سلامتی کمیٹی کا جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فاﺅنڈیشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پر پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خزانہ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پر پابندی عائد کرے اور دونوں تنظیموں پر پابندی کا نوٹی فکیشن فوری طور پر جاری کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv