تازہ تر ین
Salman-Butt

سلمان بٹ پی ایس ایل میں شرکت کےلئے دبئی روانہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ پی ایس ایل میں شرکت کے لئے دبئی روانہ ہوگئے، انہیں انجرڈ محمد حفیظ کی جگہ لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ کرکٹ میں واپسی پر خوشی الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، یقین تھا کہ مشکل وقت ختم ہونا ہے اور دوبارہ کر کٹ میں پرفارم کرنے کا موقع ضرور ملے گا۔مشکل وقت میں ساتھ دینے پر فیملی ، دوستوں اور میڈیا کا شکر گذار ہوں ۔ سلمان بٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوشش ہوگی کہ لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں ۔ پہلی کوشش ہوگی کہ پرفارم کروں اس کے بعد باقی کرکٹ کا سوچوں گا ، میری کام محنت اور پرفارم کرنا ہے باقی آگے چل کر کیا ہوتا ہے ، اس کا وقت آنے پر پتہ چلے گا۔ اس وقت پوری توجہ پی ایس ایل پر ہے اور خواہش ہے کہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دوں۔

مکمل فٹ اور فارم میں ہوں، لاہور قلندرز کا مشکور ہوں جہنوں نے دوبارہ کم بیک کرنے اور صلاحیتوں کے اظہار کا چانس دیا ہے۔ اب توجہ پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرنے پر ہے جس سے ان کی ٹیم کو فائدہ ہو سکے، جب ورلڈ کپ آئے گا تب دیکھا جائے گا۔ لاہور قلندر کی مینجمنٹ کا شکریہ ادا کر تے ہیں جس نے انہیں موقع دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv