تازہ تر ین

بھارتی جیل میں قتل ہونے والے قیدی کی تصویر سامنے آ گئی

راجستھان (ویب ڈیسک)بھارت میں انتہاءپسندی اور پاکستانی دشمنی عروج پر پہنچ گئی ہے جہاں جے پور کی جیل میں قید پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو قتل کر دیا گیا ہے اور اب اس کی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاکر اللہ نامی پاکستانی قیدی کو راجستھان میں واقعہ جے پور کی سینٹرل جیل میں رکھا گیا تھا جسے بیرک میں موجود بھارتی قیدیوں نے پتھر مار مار کر قتل کر دیا۔ راجستھان کے محکمہ جیل خانہ جات کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) نے شاکر اللہ کے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت مسلسل پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے اور بھارتی کرکٹر اور فنکار بھی اس گھناﺅنی مہم کا حصہ بن چکے ہیں۔ بھارت نے ناصرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایس) کی نشریات روک دیں بلکہ پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv