تازہ تر ین

ارباز کے ساتھ طلاق سے ایک دن پہلے کیا ہواتھا، ملائکہ کا انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک ) نامور بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کرینہ کپور شو میں اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ ارباز خان کی طلاق سے ایک دن پہلے کیا ہواتھا۔
اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے خوشحال جوڑی تصور کیاجاتا تھا تاہم تین سال قبل اچانک دونوں نے اپنی 18 سالہ شادی کا اختتام طلاق کی صورت میں کیا۔ دونوں کی طلاق کے بارے میں سن کر ان کے مداح ششدر رہ گئے لیکن ملائکہ اروڑا اورارباز نے مداحوں کو طلاق کی وجہ بتانے سے گریزکیا۔
تاہم اب ملائکہ اروڑا نے کرینہ کپو کے ریڈیو شو میں ارباز خان سے اپنی طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے کئی انکشافات کیے ہیں۔ اور بتایا ہے کہ طلاق سے ایک روز قبل کیا ہواتھا۔ ملائکہ اروڑا نے کہا طلاق سے ایک روز پہلے پورا خاندان میرے ساتھ بیٹھا تھا اور مجھ سے میرے فیصلے کے متعلق پوچھا جارہا تھا کہ کیا واقعی میں اپنے فیصلے پر سوفیصد پ±ریقین ہوں، وہ سب لوگ میرے لیے فکر مند تھے۔
ملائکہ اروڑا نے کہا میرے لیے 18 سالہ رشتہ ختم کرنا ا?سان نہیں تھا تاہم ہر کسی نے کہا اگر تمہارایہی فیصلہ ہے تو ہمیں تم پر فخر ہے، تم ایک مضبوط خاتون ہو، اس وقت مجھے میرے گھر والوں کی حمایت کی ضرورت تھی۔ یہ سچ ہے کہ انسان کے لیے طلاق کے بعد ا?گے بڑھنا ا?سان نہیں ہے لیکن میرے لیے خوشی زیادہ معنی رکھتی ہے کیونکہ جب ایک جوڑا شادی شدہ زندگی میں خوش نہیں رہتا تو یہ ان کے بچوں کے لیے نقصان دہ ہوتاہے۔ طلاق سے ایک دن پہلے مجھے گھر والوں نے مکمل سپورٹ دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv