تازہ تر ین

بھارت آئے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

جے پور: (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت نے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔بھارت کی اشتعال انگیزی اوروہاں مقیم مسلمانوں اورکشمیریوں پرحملوں کے بعد بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع بیکانیرمیں ضلع مجسٹریٹ نے راجستھان آئے ہوئے پاکستانیوں کو48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ مجسٹریٹ نے مسلمانوں پرہونے والے حملوں اوران کی املاک کونقصان پہنچائے جانے کے واقعات کے بعد پاکستانی شہریوں کے لیے حکم جاری کیا ہے۔راجھستان کی مقامی انتظامیہ کے اس اقدام سے مارچ کے پہلے ہفتے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے اجمیرشریف راجستھان جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے بھی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کرسکتی ہے۔ عرس تقریبات 7 سے 18 مارچ تک اجمیر شریف میں منعقد ہونی ہیں، پاکستانی زائرین نے وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کے توسط سے ویزا درخواستیں جمع کروارکھی ہیںبھارتی حکومت کے اس رویے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں اوران کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv