تازہ تر ین

اداکارہ کی تصاویر پر تنازع

بنگلہ دیش( ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کی پولیس نے ملک کی نامور سوشل میڈیا اسٹار، اداکارہ اور ماڈل کو ہدایات دی ہیں کہ وہ سوشل میڈیا سے اپنی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹا دیں۔بنگلہ دیشی حکام نے گزشتہ چند ہفتوں سے انٹرنیٹ سے قابل اعتراض اور فحش مواد کو ہٹانے کے سلسلے میں ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔گزشتہ چند ہفتوں سے متعدد سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کو بند کرنے سمیت نامناسب مواد کو ہٹالیا گیا ہے جب کہ درجنوں قابل اعتراض ویب سائٹس کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔انٹرنیٹ کو ہر افراد کے لیے محفوظ بنانے کی خاطر بنگلہ دیش سائبر ایجنسیز اور پولیس نے کریک ڈاو¿ن کے تحت ہی نوجوان ادکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار کو اپنی تصاویر ہٹانے کا حکم دیا۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 21 سالہ سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ سانائی محبوب کو پولیس نے نامناسب اور نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پولیس اسٹیشن طلب کیا۔پولیس نے سانائی محبوب کو ہدایت کی کہ وہ جلد سے جلد اپنے سوشل اکاو¿نٹس اور یوٹیوب چینل سے نامناسب مواد کو ہٹائیں۔ڈھاکہ پولیس کے سائبر کرائم یونٹ کے اعلیٰ افسر ناظم الاسلام نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنی عریاں اور نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کو انٹرنیٹ سے ہٹادیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv