تازہ تر ین

انسانی حقوق کا علمبردار ہوں ، مظالم کیخلاف ہیومن رائٹس واچ پروگرام شروع کیا ، سوسائٹی فارہیومن رائٹس واچ کے اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاشاہد کا خطاب

لاہور(کامرس رپورٹر) ہمارے معاشرے میں گھریلو ملازمہ کو صرف ملازمت جاری نہ رکھنے کی پاداش میں چوری کا الزام لگا دیا جاتا ہے اس لئے خواہش تھی کے ایسے ٹی وی پروگرام کا آغاز کیا جائے جو انسانوں کے لیے ویسا ہی کردار ادا کرے گا جیسے سمندر میں موجود واچ ٹاور جہازوں کو منزل کا پتہ دیکھاتے ہوئے ادا کرتا ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد نے سوسائٹی فار ہیومن رائٹس خواتین کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ شخصی آزادی کا قائل ہوں سب کو سیاسی رائے دینے کا حق ہے 6ماہ میں حکومت کی کوئی بدعنوانی سامنے نہیں آئی ۔شہباز شریف 10 سال پنجاب کے حکمران رہے موجودہ حکومت بھی اتنا ہی عرصہ حکمرانی کرے تو اس کے بعد ہی دونوں حکومتوں کا موازنہ کیا جاسکتا ہے کہ کس نے کتنا زیادہ کام کیا۔ہیومن رائٹس کے وزیر نے ہم سے کمٹ منٹ کی ہے کہ وہ ہر ہفتے ہمیں اپناپوائنٹ آف ویو ہیومن رائٹس واچ میںدیا کریں گے۔ہیومن رائٹس واچ کے نام سے پروگرام ایک گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل ہے جس میں ہیومن رائٹس کے حوالے سے جان مانا نام مہناز رفیع صاحبہ اور ماہر قانون دان جی اے طارق اور میں پروگرام کا حصہ ہوں گے۔لڑکی پر طلم کے حوالے سے ضیاءشاہد نے کہا کہبارہ سال کی عمر سے لے کر چودہ سال کی عمر تک ملازمہ کام کرتی رہی اس کے بعد لڑکی کی والدہ نے لڑکی شادہ کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر ملازمت نہ چھوڑنے کے لئے لڑکی پر چوری کا الزام لگا دیا۔چار سال سے گھریلو ملازمت کرنے والی لڑکی اچاچک چور کیسے ہوگئی ،اس پر ایک اور ظلم کہ لڑکی کی تفتیش مرد تفتیشی نے کی اور اسے بند بھی مردوں والی حوالات میں کیا گیا ۔اگر کوئی خاتون گرفتار ہو تو اس کی تفتیش خاتون پولیس اہلکار ہی کرتی ہے۔لیکن تین دن مرد تفتیشی لڑکی سے تفتیش کرتا رہا۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے پہلے صدر اقبال ملک صاحب اس وقت ہمارے ساتھ موجود ہیں ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے بھلے و برے حالات میں مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے لاہور میں ہمارے تقریبا 350 ممبر ملتان میں 210 راولپنڈی اسلام آباد میں 110 ممبرز ہیںاورہیومن رائٹس کی شاخیں پورے پنجاب میں موجود ہیں۔ٹی وی پروگرام کے نشر ہونے سے ہیومن رائٹس کے ممبرز میں اضافہ ہو گا۔ہیومن رائٹس واچ دیدنی پروگرام ہوگا۔اقبال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سارا کریڈٹ ضیا شاہد کو جاتا ہے۔اگر کسی تھانہ میں سائل کا کام نہ ہو رہا ہو تو خبریں کا حوالہ دینے سے اس کا کام فوری ہو جاتا ہے۔چینل ۵ ۔خبریں کے حوالے سے لٹکے ہوئے کام ہو جاتے ہیں۔ جہاں ظلم وہاں خبریں کے نام کی روزنامہ خبریں کی ہیلپ لائین ہوا کرتی تھی اسی طرز پر ہیومن رائٹس واچ کے نام سے پروگرام لے کر چل رہے ہیں۔اس کے علاوہ میٹنگ میں ثمرہ نذیر،کرن رزاق،سنبل نوشین،نسیم احمد،شاہدہ منظور،بشری رفیق،فائزہ فیاض،ثمینہ رحمان ،شہناز اختر،عینی باجوہ اقبال ملک ناصر محمود ورک اور اصغر علی شیرازی نے شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv