تازہ تر ین

بالی وڈ کو نہ بھولو جہاں سے کیریئر کا آغاز کیا، کرینہ کا پریانکا پر طنز

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارائیں کرینہ کپور خان اور پریانکا چوپڑا جونس کو ہمیشہ ہی ایک دوسرے کا حریف سمجھا گیا ہے، جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں ہی ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے چکی ہیں۔مقبول بھارتی شو کافی ود کرن میں دونوں اداکارائیں پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔آخری قسط میں پریانکا اور کرینہ ایکساتھ جلوہ گر ہونے جارہی ہیں، جس کا ایک ٹیزر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ٹیزر میں کرینہ نے پریانکا پر تنقید کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ کرن جوہر نے پریانکا سے سوال کیا کہ ورن دھون کس کو پسند کرتے ہیں، پریانکا نے کہا معلوم نہیں۔ کرینہ نے کہا کہ وہ ہولی وڈ چلی گئی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ وہ اس جگہ کو بھول جائیں جہاں سے انہوں نے آغاز کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv