تازہ تر ین

بھارتی فوج کا سرچ آپریشن میں پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ

سری نگر(ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کے مقابلے میں ساتھی سمیت ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک میجر اور 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک جھڑپ میں خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ عبد الرشید کی اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ جھڑپ میں بھارتی میجر اور 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ تازہ جھڑپ میں ایک شہری اور ایک بھارتی فوجی زخمی بھی ہیں اور دونوں کی حالت نازک ہے۔ علاقے میں دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب پلوامہ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے، گھر گھر تلاشی کے نام پر شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور مسلمان کشمیریوں کے کاروبار اور املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv