تازہ تر ین

پاکستان کا اعزاز، آٹھویں کلاس کی طالبہ کو ناسانے انٹرن شپ کیلئے منتخب کرلیا

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستانی قوم کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ اس کی ایک ہونہار بیٹی12 سالہ رادیہ عامر کو امریکی خلائی ادارے ناسا ایک ہفتے کی انٹرن شپ کیلئے منتخب کیا ہے۔وہ برٹش اوورسیز اسکول کراچی میں آٹھویں کلاس میں پڑھتی ہیں۔انھیں شروع سے ہی خلاءمیں جانے اور اسے جاننے کا تجسس تھا۔رادیہ عامر 16 فروری کو کراچی ایئرپورٹ سے ناساکینیڈی اسپیس سنٹرآرلینڈو،فلوریڈو کیلئے راوانہ ہونگی۔جہاں انہیں فضاءمیں زندہ رہنے،چہل قدمی کرنے سمیت دیگر خلائی امور کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی۔وہ اپنے خلائی سفر کے بارے میں بہت خوش ہیں،اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رادیہ عامر نے کہا کہ ناسا کینیڈی اسپیس سنٹر میں ایک ہفتہ گزارنا اور وہاں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانا میرا خواب ہے،کہکشاں میں چمکتے ستارے ہمیشہ سے ہی میری دلچسپی اور جستجو کا باعث رہے ہیں۔انھوں نے اپیل کی کہ ساری قوم میرے سفر کی کامیابی کیلئے دعا کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv