تازہ تر ین

پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم جیتے کامیابی امن کی ہوگی، عثمان بزدار

لاہور (خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان سپرلیگ فور کے آغاز سے قبل ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے سعودی عرب سے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لےگ فورکے آغازپرپاکستان کرکٹ بورڈ اورملکی و غےر ملکی کھلاڑےوں کو مبارکباد دےتا ہوں۔ پاکستان سپرلیگ فورمیں کوئی بھی ٹیم جیتے ، جیت امن کی ہو گی – پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ہو گی۔وزیر اعلی نے کہاکہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان سپرلیگ فورکے مےچوں سے شائقےن کرکٹ کو بہترین تفریح کا موقع ملے گا۔ پاکستان سپرلیگ فور کے ذریعے ملک بھر میںنیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا- انہوںنے کہا کہ پاکستان سپرلیگ فور کے انعقاد سے دنیا کو یہ پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔پاکستان کے عوام کھیل بالخصوص کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ لاہور میں ہونے والے میچزکےلئے بہترےن انتظامات کےے جائےںگے۔ مےچوں کیلئے سوفیصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ جتنا بڑا ایونٹ ہے اتنے ہی شاندار انتظامات کئے جائےںگے۔ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کرےںگے۔ کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پرامن ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv