تازہ تر ین
army in kashmir

مقبوضہ کشمیر :مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر ہڑتال ، بھارتی فوجیوں نے مذید 2 کشمیری شہید کر دئیے

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی آئےن کی دفعات 35Aاور370کی منسوخی کے ذرےعے مقبوضہ علاقے مےں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی بھارت کی سازش کےخلاف بدھ کو دو روزہ ہڑتال شروع ہوئی ۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال سےد علی گےلانی ،مےرواعظ عمرفاروق اور محمد ےاسےن ملک پر مشتمل مشترکہ حرےت قےادت نے دی ہے جبکہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر، کشمیر سینٹر فار سوشل اینڈ ڈویلپمنٹ سٹڈیز اور کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت متعد سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموںنے ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔بدھ کو ہونیوالی ہڑتال کے پہلے دن تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ بیشتر سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی، اس موقع پر پوری مقبوضہ وادی میںبھارتی فورسز کی بھاری تعداد کو تعینات کیاگیا تھا۔ ادھربھارتی فوجےوںنے اپنی رےاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بڈگام میں 2 اورکشمیری نوجوانوں کو شہےد کردےا۔ فوجےوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چاڈورہ مےں تلاشی اور محاصرے کی اےک کارروائی کے دوران شہےد کےا۔شہید نوجوانوں کی شناخت ہلال احمد اور شعیب احمد کے طورپر ہوئی ہے ۔حریت رہنماﺅں اور تنظیموں سیدعلی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق ، محمد اشرف صحرائی ، شبیراحمدڈر ، عبدالصمد انقلابی ، محمد اقبال ،جموںوکشمیر مسلم لیگ اور امت اسلامی نے اپنے الگ الگ بیانات میں شہید کشمیری نوجوان ہلا ل احمد راتھراور دیگر شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔ سیدعلی گیلانی نے کہاکہ عالمی طورپر تسلیم شدہ تنازعہ کشمیر کے بارے میں بھارت کے ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ سے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور تباہی کا بازار گرم ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار صحافت کے طالب علم عادل فاروق کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ مےں اےک سکول کے اندر پراسرار دھماکے سے 28طالب علم زخمی ہوگئے ہےں۔ دھماکہ کاکہ پورہ کے علاقے نارہ بل مےں اےک نجی سکول مےں ہوا۔المناک واقعے کے خلاف علاقے کے لوگوں نے زبردست مظاہرے کیے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔حرےت رہنمامختار احمد وازہ نے ضلع کولگام کے علاقے قےموہ مےں اےک شہےد نوجوان کے گھر جاکر سوگواروں سے خطاب کرتے ہوئے بھارت پر زوردےا ہے کہ وہ کشمےر کے حوالے سے جارحانہ روےہ ترک کرے۔ بھارتی پولےس نے حرےت رہنما ظفر اکبر بٹ کوسرےنگر کے علاقے نوگام کے دورے کے دوران گرفتارکرلےا۔ سےد علی گےلانی، شبےر احمد شاہ اور ہائی کورٹ بااےسوسی اےشن سمےت حرےت رہنماﺅں اورتنظےموں کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے مفتی اعظم ،مفتی بشےر الدےن کے انتقال پر اظہار تعزےت کا سلسلہ جاری ہے۔جموںوکشمےر کے پہاڑی قصبے کرگل کے عوام نے قابض انتظامےہ کی طرف سے علاقے کے ساتھ امتےازی سلوک کے خلاف شدےد سردی کے باوجود آج مسلسل پانچوےں روز بھی احتجاج جاری رکھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv