تازہ تر ین

سی پیک اور گوادر میں ترقیاتی عمل سے بلوچستان ترقی کرے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی خصوصا نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ایم این ایز سردار محمد، اسرار ترین، خالد حسین مگسی، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان شامل ہیں۔ اس موقع پر معاون خصوصی نعیم الحق، ترجمان ندیم افضل گوندل، ملک عامر ڈوگر اور ارشد داد بھی موجود تھے۔زبیدہ جلال نے وزیراعظم کو ایسٹ بے پر ایکسپریس وے سے منسلک پیسیج وے کے ماہی گیروں کے مسائل سے آگاہ کیا اور پیسیج وے کی کشادگی کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کیے عوام کی ترقی خصوصا نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے بلوچستان میں ٹیکنیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، سی پیک اورگوادر میں ترقیاتی عمل سے بلوچستان ترقی کرے گا اور گوادر میں ترقیاتی عمل سے بلوچستان کی عوام کے لیے سماجی و معاشی ترقی کے بے شمار موقع میسر آئیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں پینے کے پانی کی کمی کے مسئلے سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہیں، بلوچستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سولر انرجی کو برﺅے کار لانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv