تازہ تر ین

عمران خان کی سیاحت پالیسی زبردست،نیپال ماﺅنٹ ایورسٹ سے اربوں ڈالر کماتا ہے:معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے ک
وزیراعظم عمران خان کی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے پیش کردہ تھیوری زبردست ہے۔ پاکستان قدیم تہذیبوں کا مسکن رہا ہے۔ دنیا کی بلند ترین چوٹیاں یہاں ہاں سمندر اور بہتے دریا ہیں جنگل پہاڑ، گلیشئر، ریگستان یہاں موجود ہیں۔ پاکستان میں ایک ہی وقت میں ایک جگہ برفباری ہو رہی ہے تو دوسری جگہ گرمی موجود ہے ہر حوالے سے پاکستان سیاحوں کی جنت ہے۔ صرف امن بحال ہو دہشتگردی نہ ہو تو یہاں سیاحوں کا اژدھام ہو سکتا ہے ڈالروں کی بارش ہو سکتی ہے۔ دہشتگردی کی مکمل بیخ کنی کرنا ہو گی کیونکہ سیاح کبھی اس جگہ نہیں جاتا جہاں سے جان کا خطرہ ہو۔ نیپال کے پاس کچھ نہیں ہے صرف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ وہاں ہے جس کے ذریعے وہ اربوں ڈالر کماتے ہیں۔ پاکستان تو سیاحوں کیلئے آئیڈیل ہے۔ پی اے سی میں شہباز شریف کیلئے کھلا میدان نہیں چھوڑا جا سکتا اس لئے شیخ رشید کو وہاں بھیجا گیا ہے۔ اب پی اے سی میں خاموش فضا نہیں ہو گی بلکہ محاذ آرائی کی فضا ہو گی۔ ن لیگ پی اے سی سمیت دیگر اداروں کو صرف اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ شہباز شریف چیئرمین بننے کے بعد اپنا پروڈکشن آرڈر خود جاری کر سکتے ہیں، سعد رفیق کو بھی پی اے سی ممبر بنا دیا تو ہر دوسرے دن ان کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے۔ اس بات پر متفق ہوں کہ جس شخص پر الزامات ہوں عدالتوں میں پیشیاں جاری ہوں، وہ کیسے شفاف طریقے سے اتنے اہم عہدوں کو استعمال کر سکتا ہے۔ شیخ رشید کی بات کسی حد تک درست ہے کہ ڈیل میں ناکامی کے بعد ڈھیل کیلئے کوشش ہو رہی ہے عدالتوں سے تو ریلیف نہیں مل سکا اس لئے اب ڈھیل چاہتے ہیں کہ ملک سے باہر جانے کا کوئی راستہ مل سکے۔ سیاستدانوں کو جب پکڑے جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ لانگ مارچ، صدارتی نظام، 11 ویں ترمیم، صوبائی کارڈ کی دھمکیاں دیتے ہیں جو صرف دباﺅڈالنے کیلئے ہوتی ہیں۔ نوازشریف کو جیل میں تمام سہولتیں میسر ہیں۔ ن لیگ والے کہتے ہیں کہ بنیادی سہولتیں میسر نہیں، وہ یہ بھی بتائیں کہ ان کے نزدیک بنیادی سہولتیں کیا ہیں۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے انتہائی قریب سے فائرنگ کی اب سولہ سائیکل سوار کہاں سے بیچ میں آ گئے۔ پولیس کو چاہئے کہ جوواقعہ ہوا ہے من و عن بیان کریں اس میں ان کی بہتری ہے۔ بار بار بیان بدلنے سے وہ خود کو ہی مشکوک بنا رہے ہیں اور کیس زیادہ خراب ہو رہا ہے۔ پاکستان اب میزائل ٹیکنالوجی کیلئے چین کا سیٹلائٹ استعمال کر رہا ہے جو زیادہ جدید اور طاقتور ہے اس میں غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے۔ پہلے میزائل کا ٹارگٹ فکس ہوتا تھا، اب نصر میزائل کے ذریعے ہوا میں ہی میزائل کا رخ موڑنے اور ٹارگٹ تبدیل کرنے کا تجربہ کیا گیا ہے۔ میزائل ٹیکنالوجی میں بڑی انقلابی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو جنوبی کوریا سے میزائل ٹیکنالوجی لائیں اس وقت بھی پاکستان بھارت سے آگے تھا اب تو ہم اپنے روایتی دشمن سے بہت آگے ہیں۔ اب 1971ءوالے حالات نہیں ہیں کہ بھارتی طیارے ہماری سرزمین پر اڑتے پھریں اور کوئی روکنے والا نہ ہو۔ حج اخراجات میں اضافہ کے فیصلے پر نظرثانی کی جانی چاہئے حج اخراجات میں اتنا اضافہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv