تازہ تر ین

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا پاکستان آنے کا اعلان

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 4 فروری کو پشاور پہنچ رہے ہیں، وہ پی ایس ایل فور کے لیے زلمی ٹیم کی کٹ لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔پی ایس ایل سیزن 4کے لیے پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لانچ 4 فروری کو پشاور میں ہوگا،گورنر ہاﺅس میں ہونیوالے ایونٹ میں پشاور زلمی کے تمام سپر اسٹار کرکٹر، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ شریک ہوگی۔پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز مصباح الحق ، کامران اکمل، وہاب ریاض ، عمر امین ، عمید آصف ، ابتسام شیخ ، ثمین گل بھی شریک ہوں گے جب کہ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی، صدر ظہیر عباس، مینٹور یونس خان ، ہیڈکوچ محمد اکرم، مینجر ارشدخان شریک بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv