تازہ تر ین

سانحہ ساہیوال؛ سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے  والے افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق قتل ہونے والے چاروں افراد کو مجموعی طور پر 34 گولیاں ماری گئیں۔ق سانحہ ساہیوال میں قتل ہونے والے افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جب کہ زخمی ہونے والے بچوں کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقتولین کو 34 گولیاں ماری گئیں۔رپورٹ کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والی 13 سالہ اریبہ کو 6 گولیاں لگیں جس سے ان کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں، اریبہ کو سینے میں دائیں اور بائیں گولیاں لگیں۔  نبیلہ کو چار گولیاں لگیں، ایک گولی سر میں لگی۔  خلیل کو 11 گولیاں لگیں، سر میں بھی ایک گولی لگی۔ ڈرائیور ذیشان کو 13 گولیاں لگیں، سر میں لگنے والی گولی سے ہڈیاں باہر آ گئیں۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کو بہت قریب سے گولیاں ماری گئیں، اور قریب سے گولیاں لگنے سے چاروں لوگوں کی جلد مختلف جگہ سے جل گئی، چاروں افراد کو سر میں بھی گولیاں ماری گئیں۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 6 سالہ  منیبہ کے ہاتھ پر زخم شیشہ ٹوٹنے کا نہیں تھا بلکہ اسے گولی لگی تھی، جو اس کے دائیں ہاتھ میں سامنے سے لگی اور پار ہو گئی، جب کہ عمیر کی دائیں ران میں گولی لگی اور آر پار ہوگئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv