راولپنڈی(ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیاجس کے بعد دفتر خارجہ نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرادیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بگسر سیکٹر کے مقام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری محمد عظیم شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی،بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ترجمان کا کہنا ہےکہ کنٹرول لائن پر بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بڑھادی ہیں۔دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی ساﺅتھ ایشیا سارک ڈاکٹر فیصلہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب لیا اور احتجاجی مراسلہ تھمادیا۔