تازہ تر ین

چین کی جدید اور تیز ترین بلٹ ٹرینیں منظر عام پر آگئیں

چین (ویب ڈیسک ) چین کی 3 نئی بلٹ ٹرینیں منظر عام پر آگئیں، یہ ٹرینیں کراچی سے لاہور 1200 کلو میٹر تک کا فاصلہ 4 سے 6 گھنٹے میں طے کرسکتی ہیں۔چین کی فوڑنگ بلٹ ٹرینز نے 3 نئی ٹرینیں متعارف کرادیں جن میں 17 کوچز پر مشتمل سی آر 400 اے ایف۔بی بھی شامل ہے جو 350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے، اس میں 600 سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے۔یہ ٹرین کراچی سے لاہور تک 1220 کلو میٹر کا فاصلہ 4 سے 6 گھنٹے جبکہ پشاور تک 1721 کلو میٹر کا سفر 5 سے 7 گھنٹے میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔فوڑنگ بلٹ ٹرین سی آر 300 بی ایف (ری جووینیشن) کی رفتار 250 کلو میٹر ہے جب کہ اس میں 8 کوچز ہوں گی، بیجنگ میں ٹرینوں کی آزمائش کرلی گئیں، اس کا افتتاح جون 2019ءمیں ہوگا۔چین کی فوڑنگ بلٹ ٹرین نے سی آر 200 جے بھی متعارف کرائی ہے جس کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، ٹرین جدید نظام ای ایم یو(سینٹرلائزڈ پاور الیکٹرک ملٹیپل یونٹ سے آراستہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv