تازہ تر ین

نئے سال پر ہلہ گلہ ، جوانیاں تھرکتی رہیں ، جام چھلکتے رہے ،نیک لوگوں کی مساجد میں خصوصی دعائیں

لاہور، کراچی، اسلام آباد، ٹوکیو، دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیا سال، نیا دن، نئی امیداور اور نئی سوچ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیو ایئر کا شاندار استقبال، شہر شہر جشن، کراچی اور لاہور کی سڑکوں پر خوب ہلہ گلہ، مال روڈ پر میلے کا سماں، ملکہ کوہسار میں بھی سیاحوں کی خوب موج مستی۔نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور شمالی کوریا سمیت کئی ممالک میں سال نو کو بھرپور ویلکم کیا گیا۔ سکائی ٹاور، سڈنی اور وکٹوریہ ہاربر پر شاندار آتش بازی، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق سب سے پہلے ساموآ جزائر پر سال نو منایا گیا۔ آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں اس موقع پر کی گئی آتش بازی کو لاکھوں افراد نے دیکھا۔نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلوی شہر سڈنی میں نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔ سڈنی کی بندرگاہ پر آتش بازی کے دوران پیرو ٹیکنک کا استعمال کیا گیا۔ آتش بازی دیکھنے کے لیے سڈنی ہاربر برج اور اس کے اردگرد لاکھوں شہری موجود تھے۔ادھر انڈونیشیا میں 500 جوڑوں نے شادی کے بندھن میں بندھتے ہوئے سال نو کا استقبال کیا۔ اجتماعی شادی کی یہ تقریب حکومت کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔اس موقع پر سونامی میں ہلاک ہونے والوں کے احترام میں آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ اسی طرح سونامی سے متاثر ہونے والے کئی علاقوں میں سال نو کی کوئی بھی تقریب منقعد نہیں ہوئی۔ بائیس دسمبر کے اس قدرتی آفت مں چار سو سے زائد ہلاکیتں ہوئی تھیں۔جاپان میں گھنٹیاں بجا کر 2019 کو خوش آمدید کہا گیا۔ جرمنی میں سال نو کی سب سے بڑی تقریب دارالحکومت برلن میں منقعد ہو گی۔ ہانگ کانگ میں وکٹوریہ ہاربر پر آتش بازی کی جائے گی۔ اسی طرح ماسکو میں 2019 کو مختلف کنسرٹس اور لائٹ شوز کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا۔پیرس کی شہرہ آفاق سڑک شانز الیزے اور آئفل ٹاور کے سامنے بڑی بڑی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ تاہم مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر اس موقع پر فرانسیسی دارالحکومت میں سلامتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ساموآ جزائر سے شروع ہونے والی سال نو کی تقریبات ساموآ میں ہی ختم ہوں گی۔ کیونکہ جنوبی بحراکاہل کی یہ خصوصیت ہے کہ یہاں دو مرتبہ نئے سال کا استقبال کیا جا سکتا ہے۔ ساموآ سے تقریبا ڈیڑھ سو کلومیٹر مشرق کی جانب امریکی ساموآ واقع ہے۔ یہاں کے رہائشی دنیا بھر میں سب سے آخر میں 2019 کو خوش آمدید کہیں گے۔کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سال نو کو شاندار آتش بازی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔پوری دنیا میں سال نو کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اور نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منچلوں نے نئے سال کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا۔کراچی میں دو دریا کے مقام پر سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ نئے سال کے آغاز پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔لاہور میں بھی سال نو کے آغاز کے موقع پر بحریہ ٹان میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور بحریہ ٹان کا ایفل ٹاور روشنیوں سے نہا گیا۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔شدید سردی کے باوجود ملکہ کوہسار مری میں بھی سال نو کا جشن منانے کے لیے منچلوں کی بڑی تعداد مال روڈ پر جمع ہوئی جب کہ کوئٹہ میں بھی نئے سال کے آغاز کو ہوائی فائرنگ کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv