تازہ تر ین

زیرسماعت مقدمات کا میڈیا ٹرائل مناسب نہیں: وسیم سجاد ، وزیراعظم شیشے کے گھر میں ہیں:قادر پٹیل،کسی پارٹی میں فارورڈ بلاک کے حامی نہیں : رمیش کمار ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانا ضروری تھا:جنرل (ر) امجد شعیب کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے کہا ہے کہ کسی کا نا م ای سی ایل میں ڈالنا بڑا ہی سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ جمہوریت میں کسی کی آزادی بہت اہم ہوتی ہے۔چینل فائیو کے پروگرام انیوز ایٹ7 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کچھ لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر میڈیا پر ٹرائل مناسب نہیں اس سے ٹرائل متاثر ہوتا ہے۔اس وقت چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا ممکن نہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنماءعبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سندھ حکومت کو گرانے کے لئے پچاس ایم پی ایز کی ضرورت ہو گی یہ ناممکن ہے بلکہ بچگانہ بات ہے۔عمران خان چھ ووٹ زیادہ لے کر وزیراعظم بنے شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہیں مارنا چاہئے لیکن ہم جمہوری روایات کا فروغ چاہتے ہیں۔قومی اسمبلی میں دو چار ارکان ادھر ادھر ہوئے تو معاملہ پلٹ سکتا ہے۔تحریک انصاف کے رہنماءرمیش کمار نے کہا کہ ناراضگیاں ہوتی ہیں لیکن کسی پارٹی میں فاورڈ بلاک بنے یہ ہماری کوئی خواہش نہیں ہماری سوچ کبھی بھی منفی نہیں رہی ۔ہم چاہتے ہیں عوام کو ریلف ملے ۔ہم سندھ کے لوگوں کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں۔میں نے تو یہ بھی کہا سندھ کے وزیراعلی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا مناسب نہیں۔اگر پارٹی کے کچھ لوگ سندھ حکومت کے حوالے سے کچھ کہتے رہے تو یہ نہیں ہونا چاہئے۔جنرل ر امجد شعیب نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ کا معاملہ بہت پہلے کا ہے لیکن اس میں رکاوٹیں تھیں۔اس کے لئے بہت پیسہ بھی چاہئے تھا۔اب پاک آرمی نے امریکہ سمیت ساری دنیا کو بتا دیا یہ باڑ بہت ضروری ہے۔اس پراجیکٹ کا کریڈیٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی جاتا ہے۔سال کے اختتام تک باڑ کا کام مکمل ہو جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv