تازہ تر ین

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ٹیلی فون کر کے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات چیت کی۔عمران خان نے ٹیلی فونک گفتگو میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں کا معاملہ اٹھایا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے۔وزیراعظم کا اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv