تازہ تر ین

لندن میں مبینہ پراپرٹی کا معاملہ: فیصل واوڈا کا عابد شیر علی کو چیلنج

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ لندن میں ان کی 8 جائیدادیں ثابت کریں۔وفاقی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے لندن میں جائیدادیں قانونی طریقے سے بنائیں اور ان کے اثاثوں کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہیں۔فیصل واوڈا نے عابد شیر علی کو چیلنج کیا کہ وہ اُن کی لندن میں آٹھ جائیدادیں ثابت کریں۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے لندن سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا کی لندن میں جائیدادیں ہیں جو انہوں نے چائنا کٹنگ اور بھتے کے پیسے سے بنائی ہیں۔عابد شیر علی نے چیئرمین نیب سے واقعے کیا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔فیصل واوڈا نے عابد شیر علی کی ویڈیو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ’وہ سستی شہرت کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے’۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv