تازہ تر ین

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑاور ہیمانشو کوہلی میں بریک اپ ‘ خبر وائرل

ممبئی(شوبزڈیسک )بھارت کی گلوکارہ نیہا ککڑ کا بولی وڈ اداکار ہیمانشو کوہلی کے ساتھ 2014سے افیئر تھا اور ان دونوں کی جوڑی مداحوں میں بھی کافی مقبول تھی، تاہم چند روز قبل ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا، جس کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔تاہم اب کئی روز سے بریک اپ کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔نیہا ککڑ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر چند اسٹوریز شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے بریک اپ کی خبر کی تصدیق بھی کی۔ان اسٹوریز میں گلوکارہ نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اب چند لوگ ایسی باتیں میرے بارے میں کہیں گے جو میں نے کی بھی نہیں، لیکن کوئی بات نہیں، مجھے عادت ہوگئی ہے سب سننے کی سب سہنے کی۔گلوکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے نہیں پتا تھا اس دنیا میں اتنے برے لوگ بھی ہوتے ہیں، سب کھو کر ہوش میں اب آئے تو کیا کیا، میں نے اپنا سب کچھ دے دیا اور مجھے بدلے میں کیا ملا، بتا بھی نہیں سکتی کیا ملا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv