تازہ تر ین

2018 : عاطف اسلم کا جادو بھارتیوں پر سر چڑھ کر بولتا رہا

ممبئی(شوبزڈیسک)پاکستان کے ساتھ بھارتیوں کے دلوں پر راج کرنے والے نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز کا جادو 2018 میں بھی بھارتیوں پر چھایا رہا اور رواں سال عاطف اسلم کے دوگانے بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گانوں میں شامل رہے۔ رواں سال بھارتیوں نے جس گانے کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا اورجسے سب سے زیادہ پسند کیاگیا وہ مراکشی اداکارہ نورا فاتحی پر فلمایا گیا گانادلبر دلبرتھا۔ نورا فاتحی نے اپناگانا گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گانوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے گانے کو پسند کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا۔ دوسرے نمبر پر پنجابی گانا دارو بدنام رہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv