تازہ تر ین

2018 میں بھی عاطف اسلم کا جادو بھارتیوں پر سر چڑھ کر بولتا رہا

ممبئی(ویب ڈیسک) پاکستان کے ساتھ بھارتیوں کے دلوں پر راج کرنے والے نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز کا جادو 2018 میں بھی بھارتیوں پر چھایا رہا اور رواں سال عاطف اسلم کے دوگانے بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گانوں میں شامل رہے۔رواں سال بھارتیوں نے جس گانے کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا اورجسے سب سے زیادہ پسند کیاگیا وہ مراکشی اداکارہ نورا فاتحی پر فلمایا گیا گانا’دلبر دلبر‘تھا۔ نورا فاتحی نے اپناگانا گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گانوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے گانے کو پسند کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا۔ دوسرے نمبر پر پنجابی گانا ’دارو بدنام‘ رہا۔تیسرے نمبر پر بھارتیوں نے جس گانے کو گوگل پر رواں سال سب سے زیادہ سرچ کیا وہ فلم’جینئس‘کا گانا تیرا فتور تھا جب کہ چوتھے نمبر بھارتیوں نے انڈین پوپ اسٹا ہاردی سندھو کے گانے ’کیابات اے‘ کو پسند کیا۔پانچویں نمبر پر بھارتیوں نے گوگل پر عاطف اسلم کے گانے’دیکھتے دیکھتے‘ کو سرچ کیا، فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ میں اداکار شاہد اورشردھا کپور پر فلمایا گیا، گانا ریلیز ہوتے ہی شائقین میں مقبول ہوگیا تھا۔فہرست میں عاطف اسلم ایک اور گانے ’دل دیا گلاں‘ کے ساتھ جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سلمان خان اور کترینہ کیف پر فلمائے گئے اس گانے کو بھارتیوں نے چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ پسند اور سرچ کیا۔رواں سال پنجابی گانا ’لونگ لاچی‘ بھی بھارت میں بے حد پسند کیا گیا اور لوگوں نے اسے بار بار سنا جب کہ ا?ٹھویں نمبر پر بھارتی ریپر پادشاہ کا گانا ’بز‘ سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیا گیا۔نویں نمبر پر بھارتیوں نے انگریزی گانے ’دیسپاسیتو‘کو سرچ کیا جب کہ دسویں نمبر پر پنجابی گانا ’پردہ‘سب سے زیادہ پسند کیاگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv