تازہ تر ین
mehwish-hayat

مہوش حیات کی ”لوڈویڈنگ“ بھارتی فلم فیسٹیول کیلئے نامزد

راجستھان (شوبزڈیسک) پاکستانی فلم ’لوڈویڈنگ‘ کوبھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد
کیاگیا ہے۔رواں سال عیدالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔فلم میں اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔فلم ’لوڈویڈنگ‘ کے ہدایت کار نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ فلم کا بین الاقوامی فیسٹیول میں نامزد ہونا انتہائی خوشی کی بات ہے۔ امید ہے فلم ایوارڈ بھی جیتے گی۔فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا نے بھی فلم کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہماری فلم ایوارڈ جیت چکی ہے۔
۔فلم کی مرکزی اداکارہ مہوش حیات نے’لوڈ ویڈنگ‘کی جے پور فلم فیسٹیول میں نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔واضح رہے کہ جے پور فلم فیسٹیول کا آغاز 2009ءمیں ہواتھا جس میں ہر سال مختلف ممالک کی بہترین فلمیں پیش کی جاتی ہیں۔ گیارہویں فلم فیسٹیول کا آغاز 18 جنوری 2019ء سے ہوگا جو 22 جنوری 2019ء تک جاری رہے گا۔فیسٹیول میں نبیل قریشی اور فضا علی مرزا شرکت کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv