تازہ تر ین

آئی سی سی نے معروف آف سپنر کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیدیا، باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد

دبئی (ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سری لنکن آف سپنر اکیلا دانانجیا کے باو¿لنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں باو¿لنگ کرانے سے روک دیا ہے۔دانانجیا کا باو¿لنگ ایکشن انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوا جس میں انگلینڈ نے 211 رنز سے فتح حاصل کی۔ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد برسبین میں ان کا انفرادی ٹیسٹ کیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ ان کا باو¿لنگ ایکشن آئی سی سی کی قانونی حد 15 ڈگری سے تجاوز کر رہا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انفرادی معائنے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سری لنکن آف سپنر اکیلا دانانجیا کا باو¿لنگ ایکشن غیر قانونی ہے جس کے باعث فوری طور پر انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں باو¿لنگ سے روک دیا گیا ہے۔اکیلا دانانجیا ناصرف بین الاقوامی کرکٹ میں باو¿لنگ نہیں کروا سکیں گے بلکہ تمام ممالک کی نیشنل فیڈریشن بھی اس فیصلے پر عملدرآمد کی پابندی ہوں گی البتہ وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی اجازت سے سری لنکن ڈومیسٹک سیزن میں باو¿لنگ کرانے کے مجاز ہوں گے۔25 سالہ آف سپنر نے سری لنکا کی جانب سے فروری میں ٹیسٹ کرکٹ ڈیبیو کیا جس کے بعد وہ اب تک 5 ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم اب اس پابندی کے خاتمے کیلئے انہیں لازمی طور پر اپنا باو¿لنگ ایکشن تبدیل کرنا ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv