لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازقطرایئرویزکی پرواز 620 سے دوحہ جارہے تھے، ایف آئی اے نے حمزہ شہبازکوبیرون ملک جانے سے روک دیااور انہیں طیارے سے اتار لیا۔