تازہ تر ین

3ٹاپ اداکارﺅں کی ایک ڈرامہ قسط کی ہوش رُبا معاوضہ

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان میں فلموں سے زیادہ ٹی وی سیریلز دیکھے جاتے ہیں جو کہ روایتی کہانیوں سے زرا مختلف ہوتے ہیں اور محدوس اقساط پر محیط ہوتے ہیں جس کے باعث وہ مقبولیت بھی حاصل کرتے ہیں اور پیسہ بھی خوب کماتے ہیں جبکہ بھارت میں بھی پاکستانی ڈرامے انتہائی شوق و ذوق سے دیکھے جاتے ہیں۔پاکستان کیا کئی ماہرہ خان کے علاوہ ادارہ سجل علی اور ماورا حسین نے ڈراموں سے آغاز کیا اور وہ بھارتی میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد اب شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ تاہم اگر ہیروئن بڑی ہے تو پھر وہ اداکاری کیلئے پیسے بھی زیادہ طلب کرے گی اور اب پہلی مرتبہ اداکارا?ں کی کمائی سامنے آ گئی ہے۔اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ماہرہ خان ہیں جنہوں نے فلموں میں اداکاری ” بول “ فلم سے شروع کی اور اس کے بعد انہوں نے ہمسفر جیسے معروف ڈرامے میں کام کیا جس نے انہیں راتوں رات ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور شائقین نے ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا۔ ماہرہ خان ڈرامے کی فی قسط تین سے پانچ لاکھ روپے کے درمیان میں لیتی ہیں۔اداکارہ سائرہ شہروز نے ڈرامہ سریل ” میرا نصیب “ سے شوبز میں اینٹری ماری اور سب کی آنکھوں کا تارا بن گئیں تاہم آج کل وہ میزبان کے بھی فرائض انجام دے رہیں جبکہ وہ ڈرامے کی ایک قسط کیلئے تین لاکھ روپے لیتی ہیں۔پاکستان کی معروف اداکار ہ سجل علی نے حال ہی میں بھارت میں فلم ’ موم ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تاہم اب یہ معلومات سامنے آئی ہیں کہ وہ پاکستان میں ڈرامے کیلئے ایک قسط کا اڑھائی لاکھ روپے لیتی ہیں۔ماننگ شو کی میزبان اور معروف اداکارہ صنم بلوچ کا پاکستان میں ہر کوئی ہی مداح ہے کیونکہ وہ گزرتی عمر کے ساتھ مزید خوبصورت ہوتی جارہی ہیں ، انہوں نے پاکستان کے کئی معروف ڈراموں میں کام کیا ہے۔ صنم بلوچ تقریب ایک قسط کا دو لاکھ 70 ہزار روپے لیتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv