تازہ تر ین

لاہور کے نجی ہوٹل میں تین روزہ برائیڈل کٹور ویک کا دوسرا روز بھی رہا شاندار

لاہور (صدف نعیم) لاہور کے نجی ہوٹل میں تین روزہ برائیڈل کٹور ویک کا دوسرا روز بھی رہا شاندار۔جھمل پیراہن لہراتے آنچل ،،عروسی ملبوسات میں ملبوس رنگ و نور کی کہکشاں بنی ماڈلز اور فلمی ستاروں کی کشش سب کی توجہ اپنی جانب کھینچتے رہے ،،برائیڈل ویک کے دوسرے روز کے رنگ دکھا رہی ہیں صدف نعیم۔۔۔دوسرے روزآٹھ ڈیزائینرزنے عروسی ملبوسات کی شاندار نمائش پیش کی۔ گہرے شوخ رنگوں کی بجائے ہلکے رنگ رہے مرکز نگاہ،،نیا شادی شدہ جوڑا ،،اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ رہے پہلے فیشن سپیل کے شو سٹاپر۔حسیناﺅں کے ساتھ ساتھ ماڈل لڑکے بھی بنے رہے مرکز نگاہ ،،،کہیں بنے دلہا تو کہیں پینٹ کوٹ سوٹنگ میں چال ڈھال اور انداز ہی رہا شاہانہ۔۔۔۔ اداکار فیصل قریشی بھی بنے مین کلیکشن کے شو سٹاپر ،شو میں اداکارہ صبا قمر۔عروہ حسین یومنہ زیدی ،ہاجرہ یامین ،سونیتا مارشل اور دیگر بھی بنیں دلہنیا۔برائیڈل شو میں عروسی ملبوسات کے ساتھ ساتھ میک اپ ،ہیر سٹائلز ،اور آنکھوں کو خیرہ کرتی جیولری بھی شائقین کے دل لبھا گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv