تازہ تر ین

مودی عمران خان کو نواز شریف کی عینک سے نہ دیکھیں : بھارتی میڈیا

نئی دہلی (آئی این پی ) پاکستان کے خیر سگالی اقدامات نے بھارتی میڈیا کو پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا، بھارتی میڈیا نے پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے پر مودی سرکارکو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کرتارپور کوریڈور کھول کر پاکستان نے بھارت کوچت کردیا،نر یندر مودی عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خیرسگالی سے منہ موڑنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پربھارتی میڈیا برس پڑا اور پاکستان سے مذاکرات سے بھاگنے والی مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب نہ دینے کو حماقت قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا نے کھلے الفاظ میں تسلیم کیا کہ کرتارپورکوریڈورکھول کر پاکستان نے بھارت کوچت کردیا ہے اور انتباہ کیا نریندرمودی عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کررہے ہیں اور عمران خان کو نوازشریف کی عینک سے دیکھتے ہیں۔بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ مودی نے مذاکرات کی دعوت نہ مان کرنئی پاکستانی قیادت سے فاصلہ پیداکیا اور مودی سرکار کومشورہ بھی دیا کہ سارک سے فرارکے بجائے بہترحکمت عملی اپنائے۔ بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ مودی نے مذاکرات کی دعوت نہ مان کر نئی پاکستانی قیادت سے فاصلہ پیدا کیا اور مودی سرکار کو مشورہ بھی دیا کہ سارک سے فرار کے بجائے بہتر حکمت عملی اپنائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv