تازہ تر ین
sheikh rasheed

اپنے قد سے بڑے کام کرنا سابق حکومت کی بڑی غلطی تھی: شیخ رشید

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہےکہ سابق حکومت کی بڑی غلطی تھی وہ اپنے قد سے بڑے کام کررہے تھے اور ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نےکہا کہ نوازشریف اور مریم کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی جب کہ شہبازشریف این آر او کے لیے 90 کے زاویے سے مرے جارہے ہیں، ان کی میڈیکل رپورٹ آتی ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے لیے اے سی لگا ہونا چاہیے، حوالات میں بیڈہو اور ناشتہ بہترین دیا جائے، ایسی سہولتیں اور ہفتے میں دوبار اسمبلی سے خطاب کا موقع مجھے دے کر قیدی بنایا جائے تو کبھی ضمانت کی درخواست نہ کروں۔انہوں نےکہا کہ سابق حکومت کی بڑی غلطی تھی وہ اپنے قد سے بڑے کام کررہے تھے، ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔شیخ رشید نےمزید کہا کہ وزیراعظم کو تین یا پانچ سال میں الیکشن کرانےکا قانونی اور آئینی حق ہے۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ 31 دسمبر تک ہمارے پاس ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہوگی، دو مال گاڑیاں رواں ماہ شروع کررہے ہیں، دونوں پر کنٹینرز لانے لیجانے کی سہولت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ایک اور ٹرین چلانے کا مںصوبہ ہے، تمام ریلوے ٹریک تبدیل کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv