تازہ تر ین

سارہ علی خان کی پہلی فلم پر بھارت میں جزوی پابندی

ممبئی (ویب ڈیسک )فلموں کے شائقین کا انتظار ختم ہوا اور بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا تھا۔تاہم سارہ علی خان کی پہلی فلم کو بھارت میں جزوی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ساتھ ہی فلم نے ریلیز کے پہلے دن کوئی خاص کمائی نہیں کی، لیکن شائقین کو امید ہے کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ہندو لڑکی اور مسلمان لڑکے کے درمیان ہونے والی محبت کی کہانی پر مبنی فلم کو ریاست اترا کھنڈ میں ریلیز نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ ہائی کورٹ نے ’کیدر ناتھ‘ کو ہندوستان بھر میں ریلیز کرنے کا حکم بھی دیا تھا، تاہم اتراکھنڈ کی حکومت نے ممکنہ بدامنی کے پیش نظر فلم پر پابندی عائد کردی۔اس فلم پر پہلے ہی کچھ انتہا پسند ہندوو¿ں نے پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ فلم میں ہندو مذہبی عبادات کے لیے آنے والی ایک نوجوان لڑکی کو نوجوان مسلمان لڑکے سے محبت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے ہندوو¿ں کے جذبات مجروح ہوئے۔درخواست میں فلم پر لو جہاد پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی۔عدالتی حکم کے باوجود اتراکھنڈ کی ریاستی حکومت نے ’کیدر ناتھ‘ پر پابندی عائد کردی، کیوں کہ فلم کی کہانی اسی ریاست کے مذہبی مقام کیدر ناتھ کی یاترا پر جانے والی ہندو لڑکی اور اس کے گائیڈڈ مسلمان لڑکے کے درمیان ہونے والی محبت کے گرد گھومتی ہے۔علاوہ ازیں فلم میں 2013 میں اترا کھنڈ میں آنے والے سیلاب کو بھی دکھایا گیا ہے۔دوسری جانب ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سارہ علی خان اور سشانت سنگھ راجپوت کی رومانوی فلم نے ریلیز کے پہلے دن کوئی خاص کمائی نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق ’کیدر ناتھ‘ نے ریلیز کے پہلے دن محض 7 کروڑ روپے ہی بٹورے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv