تازہ تر ین
amir

ڈومیسٹک کرکٹ میں محمد عامر کی فارم لوٹ آئی، انضمام الحق کا دعویٰ

لاہور(ویب ڈیسک ) چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں محمد عامر کی فارم لوٹ آئی۔انضمام الحق نے کہا ہے کہ بہترین مہارت رکھنے والے پیسر پر بڑا بوجھ تھا، ہم نے محمد عامر آرام اور خامیاں درست کرنے کا موقع دیا، انھوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب جنوبی افریقی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ 26دسمبر، دوسرا 3اور تیسرا11جنوری کو شروع ہوگا،بعد ازاں دونوں ٹیموں کے مابین 5ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی 19جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv