تازہ تر ین

پنجاب کے واحد ڈینٹل ہسپتال میں صرف ایک چیف ڈینٹل سرجن ، شہری مہنگاعلاج کرانے پر مجبور

لاہور (مہران اجمل خان سے) صوبائی دارالحکومت لاہور کی دو کروڑ کی آبادی کیلئے بنائے جانیوالا واحد پنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہور سہولیات کی کمی کے باعث زبوں حالی کا شکار ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی دو کروڑ کی آبادی کیلئے واحد پنجاب ڈینٹل ہسپتال ہے جہاں پر مریضوں کو دانتوں کی مکمل سہولیات میسر آتی ہیں مگر شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں نہ تو آسامیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ہسپتال کیلئے نئی مشینری لگائی جا رہی ہے۔پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں ڈینٹل سرجن کی 6 ¾ سینئر سرجن کی 6 سپیشل ڈینٹل سرجن کی 6 اور چیف ڈینٹل سرجن کی ایک آسامی ہے جبکہ وہاں پر روزانہ ایک ہزار کے قریب مریض علاج و معالجہ کیلئے جاتے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینٹل کے یونٹس میں ناکافی سہولیات کی وجہ سے مریضوں کو پرائیویٹ ڈینٹل کلینک کا رخ کرنا پڑتا ہے جہاں پر مہنگا علاج ہونے کی وجہ سے مریضوں کی بڑی تعداد دانتوں جیسی نعمت سے محروم ہونے لگی۔ پرائیویٹ ڈینٹل کلینک میں کراﺅن فی یونٹ کی قیمت 10 سے 30 ہزار روپے چارج کی جاتی ہے اور برج کی قیمت 30 ہزار سے 60 ہزار روپے وصول کی جاتی ہے جس کی وجہ سے دانتوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کی بڑی تعداد دانتوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود دانتوں کا مہنگا علاج کروانے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف لاہور کے واحد پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں کراﺅن فی یونٹ کی قیمت اڑھائی سو روپے جبکہ برج کی قیمت ساڑھے سات سو روپے مقرر ہے لیکن وہاں پر مریضوں کو زیادہ رش ہونے کی وجہ سے کئی مہینے کا ٹائم دیا جاتا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پنجاب ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹر محمد عاصم فاروقی کے مطابق ہسپتال میں تمام دستیاب وسائل کو مریضوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ہسپتال میں روزانہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں مگر کراﺅن اور برج کے علاج کیلئے مریضوں کی بڑی تعداد پنجاب ڈیٹنل ہسپتال کا رخ کرتی ہے اور ہم اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر سکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv