تازہ تر ین

2018 :سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی سنی لیون اور سری دیوی

ممبئی(شوبزڈیسک)معروف سرچ انجن یاہو کی جانب سے 2018 میں بھارت میں سرچ کی جانے والے شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں مسلسل 7 ویں سال سنی لیونی سرفہرست اداکارہ قرار پائیں جبکہ دوسرے نمبر پر سری دیوی رہیں جن کی اچانک موت کی وجہ سے ممکنہ طور پر انہیں بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عام لڑکی سے اسٹار بن جانے والی پریا پرکاش تیسرے نمبر پر رہیں اور پریانکا، کترینہ، دپیکا اور کترینہ سمیت تمام بالی و وڈ اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس فہرست میں پریانکا چوپڑا چوتھے، پانچویں پر سپنا چوہدری اور چھٹے پر سونالی باندرے ،7 ویں پر کترینہ کیف، پھر دپیکا پڈوکون 8 ویں نمبر پرہیں۔8 ویں، رادھیکا ا?پٹے 9 ویں جبکہ سونم کپور کے حصے میں 10 واں نمبر ا?یا۔جہاں تک مرد اسٹارز کی بات ہے اس میں سلمان خان سرفہرست رہے، جن کے بعد نک جونس اور پھر کمال حسن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔کینسر کے شکار عرفان خان چوتھے، امیتابھ بچن پانچویں، کپل شرما چھٹےرہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv