تازہ تر ین

سلمان خان کاایک بار پھر کماﺅفنکاروں میں پہلا نمبر

ممبئی (شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ایک بار پھر سب سے زیادہ کماﺅ پوت بن گئے‘ مسلسل تیسری مرتبہ امیر ترین بھارتی سیلبریٹی قرار پائے جبکہ شاہ رخ ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ۔امریکی جریدے فوربز نے2018کی یہ فہرست 100 بھارتی سیلبریٹیز کی یکم اکتوبر 2017 سے 30ستمبر 2018کے دوران آمدنی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق سلمان خان 253 کروڑ 25 لاکھ کمائی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
نہوں نے یکم اکتوبر 2017 سے 30 ستمبر 2018 تک ایک سال کے دوران فلم ریس3، ٹائیگر زندہ ہے اور بگ باس میں بطور میزبان شرکت کرکے یہ رقم کمائی۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی 228کروڑ 9لاکھ کے ساتھ دوسرے جبکہ اکشے کمار 185کروڑ روپے کماکر تیسری پوزیشن پر ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان گذشتہ سال اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے ، لیکن 2017 میں ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی، یوں ان کی آمدنی 33فیصد تک کمی کے بعد 56کروڑ رہی جس کی وجہ سے وہ 13ویں پوزیشن پر آگئے۔ دپیکا پدوکون 112کروڑ 80لاکھ روپے کمائی کے بعد چوتھے نمبر آکر ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے والی پہلی بھارتی خاتون سیلبریٹی بن گئی ہیں۔ کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی 101کروڑ 77لاکھ کے ساتھ پانچویں، عامر خان 97کروڑ 50لاکھ کے ساتھ چھٹے، امیتابھ بچن 96کروڑ17لاکھ کما کر ساتویں، رنویرسنگھ 84کروڑ 7لاکھ کے ساتھ آٹھویں، سچن ٹنڈولکر 80کروڑ کے ساتھ نویں اور اجے دیو گن ساڑھے 74کروڑ روپے کماکر دسویں نمبر پر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv