تازہ تر ین

ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری

ابو ظہبی (ویب ڈیسک)ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے اظہرعلی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور دن کے آغاز میں ہی سنچری مکمل کی جب کہ کھانے کے وقفے سے قبل اسد شفیق نے نصف سنچری اسکور کرکے نیوزی لینڈ کے 274 رنز کی سبقت کو ختم کیا۔اظہر علی اور اسد شفیق نے انتہائی زمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم کو مشکل صورتحال سے باہر نکالا، اظہر علی نے 134 رنز کی اننگز کھیلی اور آو¿ٹ ہوگئے جب کہ اسد شفیق نے بھی سنچری اسکور کی، انہوں نے 104 رنز بنائے اور پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 274 رنز ہی بناسکی اور آو¿ٹ ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق نے کیا تاہم حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ امام الحق صرف 18 رنز بناسکے۔ ون ڈاو¿ن آنے والے اظہر علی نے ٹیم کو سنبھالا اور نصف سنچری اسکور کی جس کی بدولت قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv