تازہ تر ین

6 سالہ بچے نے ٹریننگ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک ) 6 سالہ بچے آرشی شائلر نے ٹریننگ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ایڈیلیڈ میں ایک 6 سالہ بچے آرشی شائلر نے ٹریننگ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، کرکٹ آسٹریلیا نے ’میک اے وش‘ چیریٹی کی بنیاد پر انھیں ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کا موقع دیا۔بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں جسٹن لینگر اس بچے کو بتا رہے ہیں کہ وہ بھارت سے میلبورن میں باکسنگ ڈے کے موقع پر شیڈول تیسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا بھی حصہ ہوں گے، جس پر وہ بچہ کہتا ہے کہ میں لیگ اسپن بولنگ کرتا ہوں اورکوہلی کی وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv