تازہ تر ین

انیل کپور نے بھتیجے ارجن اورملائیکہ کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے بھتیجے ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔ انیل کپور نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو ’نو فلٹر نیہا‘ میں شرکت کی جہاں ا±ن سے شو کی میزبان کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے جب کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری قربتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انیل کپور نے دونوں اداکاروں کے رشتے پر بغیر کسی اعتراضات کے آمادگی ظاہر کی۔انیل کپورکا کہنا تھا کہ وہ ارجن کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور اگر اسے کوئی چیز اچھی لگتی ہے تو میں اسے ناپسند نہیں کرسکتا، ویسے بھی یہ ا±س کا ذاتی معاملہ ہے وہ اپنی زندگی میں کچھ بھی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک خاندان کی طرح ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دوسروں کی خوشیوں کے ساتھ خوش رہنا چاہئے۔واضح رہے کہ ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ملائیکہ اروڑا کے ارجن کپورسے قریبی تعلقات قائم ہیں اورخبریں زیرگردش ہیں کہ دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv