تازہ تر ین

سارہ علی خان کی فلم ”کیدار ناتھ“7 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کی فلم ”کیدار ناتھ“7 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ہیں۔سارہ کی یہ پہلی فلم ہے اور وہ اس فلم کے لیے بہت پر جوش ہیں۔ سارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی فلموں میں کام کرنا چاہتی تھیں لیکن انکا وزن 96 کلو تھا اور اس وزن کے ساتھ وہ ہیروئن کیسے بن سکتی تھیں۔لگتا ہے سارہ نے ایوش مان کھرانہ کی فلم ”دم لگا کے ہئیشا‘ نہیں دیکھی جس کی ہیروئن نوے کلو کی تھی اور فلم کامیاب بھی رہی۔ لیکن وہ سکرپٹ کی ضرورت تھی ورنہ بالی وڈ کی فلموں میں تو ہیروئن کو نازک اور خوبصورت لگنا سب سے زیادہ ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اب ہیرو چاہے پچاس کے پیٹے میں ہی کیوں نہ ہو!سارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے پاپا سیف علی خان کی بیگم کرینہ کپور کی ہمیشہ سے ہی فین رہی ہیں۔
اور فلم”کبھی خوشی کبھی غم“ کے”پو“ کے کردار کو وہ بچپن سے نقل کرتی آئی ہیں لیکن انھیں نہیں معلوم تھا کہ ایک دن وہ ان کی پاپا کی بیگم بن جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv