لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ نعمان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی جس پر انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق لیگی ایم پی اے حافظ نعمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پیش ہوئے۔درخواست گزار حافظ نعمان نے موقف اختیار کیا کہ 2008ءمیں ایم پی اے منتخب ہوا اور لاہور پارکنگ کمپنی کا اعزازی طور پر پہلا سربراہ مقرر کیا گیا، صرف رسمی طور پر بورڈ میٹنگ میں حصہ لیتا رہا ، لاہورپارکنگ کمپنی سے کسی بھی مد میں ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا، لاہور پارکنگ کمپنی کے سربراہ کے طور پر قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں، 30دسمبر 2016ءکو لاہور پارکنگ کمپنی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے موقف اپنایا کہ 2013ءمیں لاہور پارکنگ کمپنی نے قانون کے مطابق اشتہار دیکر ٹھیکہ دیا، ٹھیکوں میں شفافیت کو مدنظر رکھا گیا، نیب کی جانب سے لاہور پارکنگ کمپنی کی انکوائری غیر قانونی ہے، اعلی تعلیم یافتہ اور قانون پر عمل کرنے والا شہری ہوں ، عمر رسیدہ اور ذیابیطس کا مریض ہوں ، ہر قسم کی انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں ،کرپشن کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔تاہم عدالت نے حافظ نعمان کی عبوری ضمانت مسترد کردی جس پر انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔نیب نے حافظ نعمان کو لاہور ہائیکورٹ سے نیب آفس منتقل کر دیا گیا اور آج (جمعرات ) احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- لارنس بشنوئی گینگ کا ٹی 20 ورلڈ کپ میچ فکسنگ میں کردار؟ ٹیم کے کپتان سے ممکنہ تعلقات
- پاک بھارت فضائی حدود کی بندش کا ایک سال، زیادہ نقصان کسے ہوا؟
- پی ایس ایل: کراچی کنگز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی
- وزیراعظم کا ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تیزی لانے کا حکم
- صوبائی حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
- جائزہ لے رہے ہیں، جنگ بندی مذاکرات پر اپنے فیصلے سے جلد آگاہ کریں گے؛ ایران
- ایران کے اربوں ڈالر کہاں پھنسے ہوئے ہیں؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں
- ’اسرائیل سے معاہدہ معطل کیا جائے‘، اسپین، آئرلینڈ اور سلووینیا کا یورپی یونین سے مشترکہ مطالبہ
- ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان
- بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان
- فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا
- میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا
- زیادہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل غذا بھی کینسر کا سبب ہوسکتی ہے!
- غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ کا سخت نوٹس
- دنیا کا معمر ترین برطانوی خرگوش
- 114 سال پرانی یادگار، ٹائی ٹینک سے بچنے والی خاتون کی لائف جیکٹ ریکارڈ قیمت پر نیلام
- آئی ایم ایف شرائط کے مطابق نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ بنانے کی تیاریاں تیز
- ونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ’یورپی یونین کی عمر تصدیقی ایپ صرف 2 منٹ میں ہیک ہو سکتی ہے‘
- آبنائے ہرمز پر ایران کی مستقل بالادستی کا خوف: خلیجی ممالک اسلام آباد مذاکرات سے پریشان

