تازہ تر ین

ایک ہی میچ میں 14شکار،یاسرشاہ نے وہ کر دیا جو شین وارن بھی نہ کرپائے

دبئی(ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے دبئی ٹیسٹ میں وہ کارنامہ سر انجام دے دیا ہے جو لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن بھی نہیں کرپائے تھے۔ 32سالہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 184رنز کے عوض میچ میں مجموعی طور پر14شکار کیے جو کسی بھی لیگ سپنر کی جانب سے میچ میں تیسری باﺅلنگ بنی۔ بھارت کے نریندرا ہروانی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1988ءمیں چنائی ٹیسٹ کے دوران 136رنز دیکر16وکٹیں حاصل کی تھیں ، سابق بھارتی کپتان انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف 1999ءمیں دہلی ٹیسٹ میں 149رنز دیکر14شکار کیے تھے ، لیجنڈری آسٹریلیوی لیگ سپنر شین وار ن نے 1994ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں128رنز دیکر12وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی۔نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کے چوتھے روز 2 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر میں پاکستان کو پہلی کامیابی حاصل ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 146 رنز پر گر گئی اور ٹام لیتھم 50 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔اسکے بعد راس ٹیلر نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اور سکور 198 رنز تک پہنچا دیا تاہم بلال آصف نے راس ٹیلر کو 82 رنز پر کیچ آﺅٹ کرا دیا جسکے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 198 رنز پر گر گئی۔واٹلنگ اور ہنری نکولس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا سکور255رنز تک پہنچایا جس کے بعد واٹلنگ27رنز سکور کرکے یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، کولن ڈی گرینڈ ہوم ایک بار پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور 14رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے ، اش سوڈھی 4رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ، ہنری نکولس77رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کی شاندار گیند پر بولڈ ہوئے ، یاسر شا ہ نے نیل ویگنر کو10رنز پر کیچ آﺅٹ کروا کر میچ میں دوسری مرتبہ 5وکٹیں حاصل کیں اور پھر ٹرینٹ بولٹ کو آﺅٹ کرکے میچ میں مجموعی طور پر 14شکار مکمل کیے۔کیویز کی پوری ٹیم 311رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان نے یہ مقابلہ اننگزاور16رنز سے جیت لیا۔ گزشتہ روز یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے فالو آن کرایا تو پاکستان کو مہمان ٹیم پر 328 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔اوپننگ بلے باز جیت راول 2 اور کپتان کین ولیمسن 30 رنز بناسکے، دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح اب تک وہ 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ایک اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ یاسر شاہ نے تیسری مرتبہ انجام دیا۔لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں کم رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی باﺅلر بھی بن گئے، اس سے قبل عبدالقادر اور سرفراز نواز نے 9،9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگ میں 418 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کی جانب سے فالو آن کروانے کے بعد کیویز نے 2 وکٹ پر 131 رنز بنائے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv