تازہ تر ین

پاکستان کی پہلی خواجہ سراءجسے ڈرائیونگ لائسنس بھی مل گیا، یہ کون ہے اور کیا کرتی ہے؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی دار الحکومت کی پولیس نے ایک خواجہ سراءکو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی یہ اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈرائیونگ لائسنس بھی بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق علی لیلیٰ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خواجہ سراءبن گئی ہیں جو ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی رہنماءہیں۔ علی لیلیٰ نے 15 سال پہلے ڈرائیونگ شروع کی جبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے انہیں اب ڈرائیونگ لائسنس دیا گیا ہے۔علی لیلیٰ راولپنڈی میں آواز شی میل فاو¿نڈیشن کی صدر بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہیں والد نے 2000ءمیں ڈرائیونگ سکھائی تھی جس کے بعد جڑواں شہروں میں بغیر لائسنس کے 15 سال تک گاڑی چلاتی رہی ہوں۔علی لیلیٰ کو ڈرائیونگ لائسنس کیلئے درکار تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد لائسنس جاری کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں آج بہت خوش ہوں کیونکہ اب میری کمیونٹی کے دوسرے ممبرز کو بھی لائسنس مل سکے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے بعد علی لیلیٰ کو صنفی نشان ایکس والا قومی شناختی کارڈ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔مارچ کے شروع میں خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے 30 ٹرانس جینڈر پرسنز کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv