تازہ تر ین

بھارت دو پاکستانی طلبا کے مذاق سے بھی خوفزدہ ہو گیا

لاہو ر ( ویب ڈیسک ) گذشتہ دنوں دو پاکستانی طلبا نے سوشل میڈیا پر گنڈا سنگھ بارڈر پر لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ مذاقاً ”فتح” کا کیپشن دے دیا لیکن بھارتی حکام نے اس تصویر اور کیپشن کو بنیاد بنا کر پاکستانی طلبا کے خلاف پراپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے اس تصویر کو بنیاد بنا کر فیصل آباد کے 2 طلبا کو دہشتگرد ظاہرکرکے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔فیصل آباد سے رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے آئے دوطلبا محمد ندیم اور حافظ محمد طیب گنڈا سنگھ بارڈر دیکھنے گئے۔ لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ بھارتی پولیس اورمیڈیا ان کو دہشتگرد بنا کر پیش کریں گے۔بھارتی پولیس نے دونوں پاکستانی طلبا کی گنڈا سنگھ بارڈر پر لی گئی تصاویر کو بنیاد بنا کر دونوں طلبا کو دہشتگرد قراردے کر پوسٹر آویزاں کردیئے۔ یہی نہیں بلکہ نئی دہلی پولیس نے ایک الرٹ بھی جاری کیا جس میں کہا کہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے دو دہشتگرد شہرمیں داخل ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا نے بھی فوراً ممبئی حملوں جیسا معاملہ قرار دے کر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کردیا۔اسی دوران نئی دہلی پولیس نے داعش سے تعلق کے شبہ میں 3 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کردیا۔ نئی دہلی پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کے داخلے کی انٹیلی جنس اطلاعات تھیں۔ تینوں دہشتگردوں کو جموں اور کشمیر کے علاقہ کوٹھی باغ کے قریب سے گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔لیکن بھارت کی پاکستان کے خلاف یہ سازش جلد ہی بے نقاب ہوگئی۔ تفتیش کے بعد علم ہوا کہ تصویر میں موجود دو طلبا محمد ندیم اور حافظ محمد طیب جامعہ امدادیہ فیصل آباد کے طالبعلم ہیں جو تفریح کی غرض سے گنڈا سنگھ بارڈر گئے اور مذاق میں بارڈر پر لی گئی اپنی تصویر کے ساتھ ”فتح” کا کیپشن دے دیا جس کو دیکھتے ہی بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور دونوں طلبا کو دہشتگرد قرار دے کر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بھارت کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت اتنا کمزور ہے کہ کبھی کبوتر، کبھی کتوں اور کبھی صرف ایک تصویر سے ہی ڈر جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv