تازہ تر ین

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئے سکھ یاتریوں نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارتی سرکار کو پسینے چھوٹ جائیں گے کیونکہ۔۔۔

ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک)سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 549 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں جاری ہیں ،آج ان تقریبات کا آخری روز ہے آخری روزہو نے والی مرکزی تقریب میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ،چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان ،چیئر مین پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی سردار تارا سنگھ ،بھارتی سکھ یاتریوں کے جتھہ لیڈر سردار امرجیت سنگھ سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے جتھہ لیڈروں،اقلیتی برادری کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کاکہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔اقلیتوں کی خدمت اور ان کے مذہبی مقامات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کرتارسنگھ بارڈرکھولنے سے ثابت ہو گیا کہ وزیراعظم عمران خان اقلیتوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں،وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے محبت کے پیغام بھارت سمیت پوری دنیا کے نام ہیں۔ہم امن اور بھائی چارے کے خواہاں ہیں جبکہ دوسری طرف بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔دوسری طرف گورودوارہ جنم استھان میں منعقدہ تقریب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتروں نے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔ پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ سکھ قوم سے 1947ئ میں بہت بڑی غلطی ہوئی کہ سکھ قوم نے اس وقت قائداعظم کی بجائے مکار ہندو بنئے پر اعتماد کیا جس کی بھارت میں بسنے والی سکھ قوم آج تک سزا بھگت رہی ہے۔ گوردوارہ جنم استھان کے اندر سوات سے آئے ہوئے سکھ یاتری 65سال جے کرشنا کے پا?ں پر گرم پانی گر گیا۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv