تازہ تر ین

خواتین کے مقابلے اسکن کینسر سے مرد زیادہ متاثر

لاہور (ویب ڈیسک)عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اسکن کینسر سے زیادہ طور پر خواتین متاثر ہوتی ہیں، تاہم برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق اس خیال کو مسترد کرتی ہے۔جس طرح چند ہفتے قبل امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہارٹ اٹیک سے مرد حضرات کے مقابلے خواتین زیادہ ہلاک ہوجاتی ہیں۔اسی طرح اب برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اسکن کینسر سے خواتین کے مقابلے مرد زیادہ ہلاک ہوتے ہیں۔امریکا میں ہونے والی ہارٹ اٹیک کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ خواتین اس لیے زیادہ ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہوتی ہیں کہ انہیں مرد حضرات فوری طور پر طبی امداد دینے اور انہیں ہاتھ لگانے سے کتراتے ہیں۔اسی طرح اب برطانیہ میں ہونے والی کینسر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرد حضرات اس لیے اسکن کینسر سے زیادہ ہلاک ہو رہے ہیں کیوں کہ وہ میک اپ نہیں کرتے یا پھر وہ سورج کی شعاعوں سے خود کو محفوظ نہیں رکھتے۔برطانوی اخبار دی ’گارجین’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گلاسگو میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران تحقیق کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ 30 سال سے ترقی پذیر اور امیر ممالک میں خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر سے زیادہ ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ نئی تحقیق میں امریکا کا ڈیٹا شامل نہیں کیا گیا، تاہم وہاں کے ادارہ صحت کے مطابق امریکا میں بھی خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر سے زیادہ متاثر ہونے لگے۔رپورٹ کے مطابق اسپین، برطانیہ، نیدر لینڈ، بیلجیم، فرانس اور آئرلینڈ سمیت دیگر ممالک میں کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ 1985 کے بعد خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر سے زیادہ ہلاک ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مرد حضرات اس لیے اسکن کینسر کا شکار ہو رہے ہیں کہ وہ سن بلاک استعمال نہیں کرتے، یعنی وہ سورج کی خطرناک شعاعوں سے خود کو محفوظ نہیں رکھتے۔ساتھ ہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس بات کے پکے ثبوت نہیں ملے کہ خواتین کے مقابلے مرد کیوں اسکن کینسر کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں، تاہم پتہ چلتا ہے کہ مرد حضرات اپنی حفاظت نہیں کرتے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے 18 ممالک کا 30 سالہ ریکارڈ کا جائزہ لیا، جس سے پتہ چلا کہ اب ترقی پذیر اور امیر ممالک میں خواتین کے مقابلے مرد حضرات اسکن کینسر کی وجہ سے زیادہ ہلاک ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 18 ممالک میں گزشتہ 30 سال کے دوران اسکن کینسر کا شکار ہونے والے مرد حضرات کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا جیسے ملک میں ہر ایک لاکھ کی آبادی پر 6 مرد حضرات اسکن کینسر کا شکار ہوئے، اسی طرح فن لینڈ، آئرلینڈ اور کروشیا جیسے ممالک میں بھی خواتین کے مقابلے مرد اسکن کینسر کا زیادہ شکار ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv