تازہ تر ین

پاکستان میں ڈیم کی تعمیر سے کوئی نہیں روک سکتا، چیف جسٹس

لندن (ویب ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں ڈیم کی تعمیر سے کوئی نہیں روک سکتا، کیونکہ یہ پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہیں۔ڈیم کی تعمیر کے لیے لندن کے مقامی ہوٹل میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ‘کالا باغ ڈیم کے معاملے میں پتا چلا کہ صوبوں میں اتفاق نہیں ہے تو سوچا کہ چلو بھائیوں میں تفرقہ ڈالنا مناسب نہیں، لیکن دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم پر تمام صوبوں کا اتفاق ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کیوں نہیں بنے، اس سلسلے میں غفلت کس کی تھی آج پتا چل گیا، اب دریائے سندھ پر بھی بیسیوں ڈیم بنیں گے،کوئی یہ نہ سوچے کہ ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ بنے گا’۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کا حکم سپریم کورٹ نے دیا ہے اور حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کررہی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘بلوچستان میں تعلیم، صحت اور پانی کےسنگین مسائل ہیں، صوبے میں پانی 2 ہزار فٹ پر ہے، اگر پانی کا مسئلہ فوری حل نہ ہوا تو لوگوں کو منتقل ہونا پڑسکتا ہے’۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پانی کی وجہ سے لوگوں کو زندگی سے محروم نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پانی حیات ہے اور زندگی کا وجود پانی ہی سے ہے۔ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ڈیم کے لیےچندہ اکھٹا کرنا مقصد نہیں، آگاہی کے لیے مہم چلانا مقصد ہے۔چیف جسٹس نے بتایا کہ ڈیم کے لیے ان کی نواسی نے بھی اپنی جمع پونجی سے حصہ ڈالا، حتیٰ کہ سپریم کورٹ کے جج کے بچوں نے بھی کھلونے بیچ کر7 ہزار روپے جمع کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ مہم بچوں کے ہاتھ میں آئے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا’۔ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا، چیف جسٹس پاکستان تقریب کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اپنے ملک میں بہت بے انصافی دیکھی ہے، میں نے لوگوں کو یتیموں اور بیواوو¿ں کے حق مارتے دیکھا ہے، انسانی حقوق کے ایسےمسائل ہیں جو انسان کو اندر سے تکلیف دیتی ہیں’۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv