تازہ تر ین
amitab

امیتابھ بچن نے کسانوں کا قرضہ ادا کر دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسانوں کا تقریبا چار کروڑ روپے سے زیادہ کا قرضہ ادا کر دیا ہے ۔منگل کو انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ انہوں نے ایک ہزار تین سو اٹھانوے کسانوں کا قرض ادا کیا ہے ۔ان تمام کسانوں کا تعلق شمالی ریاست اتر پردیش سے ہے جہاں امیتابھ بچن خود پیدا ہوئے تھے ۔انڈیا میں لاکھوں کسان قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔مختلف علاقوں میں کئی دہائیوں سے مختلف وجوہات کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں حالات بہت ہی ناسازگار ہیں اور پیداوار کی کمی کا سامنا ہے ۔ کسانوں کی خود کشیوں کی وجوہات بھی انہی مسائل سے جڑی ہیں اور 1995 سے لے کر اب تک کم از کم 3 لاکھ کسان خودکشیاں کر چکے ہیں۔ امیتابھ بچن نے جن کسانوں کے قرض ادا کیے وہ سرکاری بینک کے مقروض تھے ۔انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ خود ان کسانوں کو اس بارے میں بتائیں لیکن ان سب کو ممبئی شہر مدعو کرنا ممکن نہیں اس لیے انہوں نے ایک ٹرین میں 70 کسانوں کے آنے کا انتظام کیا ہے تاکہ وہ ان سے آکر ملیں اور وہ ان کو بینک کی جانب سے د ی گئی دستاویزات دے سکیں۔امید کی جا رہی ہے کہ وہ کسان 26 نومبر کو ممبئی آئیں گے ۔اس برس کے آغاز میں امیتابھ بچن نے ریاست مہاراشٹر کے 350 کسانوں کے قرضوں کی ادائیگی بھی کی تھی۔
امیتابھ بچن قرضہ



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv