تازہ تر ین

پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے میچ پاکستان سے چھین لیا، شاہینوں کو 4 رنز سے شکست

ابو ظہبی (ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 رنز سے شکست دیدی ہے۔ نیوزی لینڈ کی جان سے دیئے گئے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب یں پاکستان کی پوری ٹیم ہی 171 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ میچ سنسنی خیز مرحلے میں اس وقت داخل ہوا جب اظہر علی وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کا مجموعہ 154 رنز تھا عین اسی موقع پر پاکستان کی اچانک تین وکٹیں ایک ساتھ گر گئیں اور میچ کا رخ پلٹ گیا۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی 65 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ان کے علاوہ اسد شفیق 45 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور محمد حفیظ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے امام الحق صرف 27 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔دوسر ے نمبر پر آنے والے پروفیسر صاحب بھی ماسٹری نہ لگا سکے اور صرف 10 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے اور حارث سہیل بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور محض 4 سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پٹیل نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سودھی اور ویگنار نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے پوری مخالف ٹیم 153 رنز پر پولین پہنچا دی جس کے بعد پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 227 رنز کی اننگ کھیلی اور 74 رنز کی برتری حاصل کی۔ پاکستان کے 227 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 249 رنز کی اننگ کھیلی اور پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف دیا۔ گزشتہ روز پاکستان کے شاندار باولر حسن علی اور یاسر شاہ مخالفین پر قہر بن کر برس پڑے اور دونوں باولرز نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv